ایئر چیف مارشل طاہر رفیق نے ایئر فورس کی کمان سنبھال لی
سلام آباد : پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاکستان ایئر فورس کی کمان سنبھال لی۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی، سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کمان کی شمشیر نئے چیف آف ایئر اسٹاف طاہر رفیق بٹ کے سپرد کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے نئے چیف آف ایئر اسٹاف کو سلامی دی۔ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ طاہر رفیق بٹ اس سے پہلے دو پی اے ایف بیسز، ایلیٹ لڑاکا اسکوارڈن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ طاہر رفیق بٹ بطور ایئر چیف تقرر سے قبل وائس چیف آف ایئر اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب میں پاک فضائیہ کے سینئر افسران سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment