addvertsement

19 Mar 2012

شہنشاہ جذبات محمد علی کی چھٹی برسی

اہور : پاکستانی فلم انڈسٹری میں تینتیس سال تک اردو فلموں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات محمد علی کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ لالی ووڈ پر تینتیس سال تک راج کرنیوالے محمد علی دس نومبر انیس سو اڑتیس کو بھارت کے علاقے رام پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو باسٹھ میں فلم چراغ جلتا رہا سے کیا اور انیس سو چونسٹھ میں بننے والی فلم خاموش رہو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انیس سو چھیاسٹھ میں فلم تم ملے پیار ملا کے سیٹ پر ان کی ملاقات اداکارہ زیبا سے ہوئی اور اسی سال انہوں نے شادی کر لی۔ یہ فلمی جوڑی برسوں فلم بینوں کے دلوں پر حکمرانی کرتی رہی۔ اداکار محمد علی سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ انیس سو نوے میں انہوں نے علی زیب فاونڈیشن کی بنیاد رکھی جو آج تک نادار مریضوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ محمد علی نے دو سو ستتر فلموں میں کام کیا، ان کی آخری فلم دم مست قلندر تھی جو انیس سو پچانوے میں سینما گھروں کی زینت بنی۔ انیس مارچ دو ہزار چھ کو وہ اپنے مداحوں کو روتا ہوا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ اداکار محمد علی جیسے منفرد اداکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment